صادق آباد: چار سالہ بچے پر تشدد کرنے والی درندہ صفت ماںلاہور سے گرفتار
صادق آباد: (دنیا نیوز) صادق آباد میں چار سالہ بچے پر تشدد کرنے والی درندہ صفت ماں نیلم کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈی پی او عرفان علی سموں کے مطابق پولیس پارٹی نے لاہور کے علاقے ہجویری میں چھاپہ مار کر ملزمہ کو گرفتار کیا۔
ڈی پی او عرفان علی سموں کے مطابق صادق آباد کی نور کالونی میں والدہ نیلم نے اپنے چار سالہ بچے کو لاتوں، ڈنڈوں اور تیز دھار آلے سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کو حفاظتی تحویل میں لے لیا تھا۔
ڈی پی او کے مطابق سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کی گرفتاری کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ ملزمہ تین روز سے مفرور تھی، جسے مسلسل تعاقب کے بعد لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔
عرفان علی سموں کے مطابق ملزمہ کو صادق آباد لایا جا رہا ہے، جہاں اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ڈی پی او نے ملزمہ کی گرفتاری پر پولیس پارٹی کو شاباش بھی دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments