حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 54 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 16 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 379 روپے 25 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 82 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 27 اکتوبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments