آزاد کشمیر کابینہ اجلاس:19 ایجنڈا آئٹمز پر غور، اکثریت کی منظوری

مظفرآباد:(دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے دوسرے اجلاس میں 19 ایجنڈا آئٹمز پر غور کیا گیا جن میں سے اکثریت کی منظوری دے دی گئی۔

وزراء حکومت کے مطابق اوورسیز کشمیریوں کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام اور کھیلوں کے فروغ کے لیے بجٹ کا 2 فیصد مختص کرنے کی منظوری دی گئی، جبکہ قیمتی پتھروں کی ترقی کے لیے جیم سٹون ایکسیلینس سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔

حکومت کا 100 روزہ ایجنڈا جلد شروع کیا جائے گا، جس کے تحت ہر ضلع میں دو بنیادی مراکز صحت اور ایک دیہی مرکز صحت کی سہولیات بہتر بنائی جائیں گی، بھمبر، کوٹلی اور راولاکوٹ میں کیتھ لیبز جبکہ آزاد کشمیر میں دو سٹروک سینٹرز قائم کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

کابینہ نے بلدیاتی اداروں کے پنشنرز کے مسائل کے حل کے لیے مالی معاونت اور ایس ڈی ایم اے و سیرا کے انتظامی ڈھانچوں کو یکجا کرنے کی منظوری بھی دی۔

وزراء حکومت کا مزید کہنا تھا کہ دھی رانی پروگرام، ستھرا کشمیر پروگرام، ہمت کارڈ، کلینک آن ویل اور آئی ٹی ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبے بھی جلد شروع کیے جائیں گے، جبکہ سیاحت کے فروغ اور سرکاری اداروں کی استعداد کار بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...