حوثی ملیشیا کے حملوں کے باعث ریاض ایئرپورٹ کی 86 فیصد پروازیں منسوخ
ریاض: (دنیا نیوز) حوثی ملیشیا کے حملوں کے باعث سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی 86 فیصد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق 8 سے 25 اکتوبر تک ریاض ایئرپورٹ سے مجموعی طور پر 4 ہزار 736 پروازیں طے تھیں جن میں سے 4 ہزار 71 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
رائٹرز کے مطابق ریاض ایئرپورٹ کی سرگرمیاں جزوی طور پر بحال ہو گئی ہیں اور اندرون ملک پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، تاہم متعدد بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے ریاض کے لیے اپنی پروازیں نومبر تک معطل کر رکھی ہیں۔
امریکی فضائی کمپنی ڈیلٹا نے ریاض کے لیے پروازیں اگلے سال تک مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ سعودی عرب کی اہم سرمایہ کاری کانفرنس بھی 2027 تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments