ایرانی قوم بموں سے زیادہ طاقتور، دشمن اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا: ایرانی فوج
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی فوج کے ڈپٹی چیف بریگیڈیئر جنرل علی رضا شیخ نے کہا ہے کہ ایرانی قوم بموں سے زیادہ طاقتور ہے، بموں سے کسی تہذیب کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔
بریگیڈیئر جنرل علی رضا شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن کے حد سے بڑھے مطالبات کا جواب ایرانی عوام دیں گے اور دشمن ایرانی قوم کے خلاف اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج اور دیگر مسلح افواج ہر خطرے کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں، ایرانی فوج مکمل تیاری کے ساتھ ٹریگر پر انگلی رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی خطرے کا مؤثر جواب دینے کے لیے تمام ضروری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments