جیمز اینڈرسن 50 وکٹیں لینے کے باوجود لنکاشائر سے نیا معاہدہ نہ ملنے پر مایوس

لندن: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے لنکاشائر کاؤنٹی سے علیحدگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے کرکٹ کیریئر کا اختتام اس انداز میں نہیں چاہتے تھے۔

44 سالہ اینڈرسن نے 2026 کے سیزن میں لنکاشائر کی کپتانی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی دکھائی اور 17 کی اوسط سے 50 وکٹیں حاصل کیں تاہم کاؤنٹی نے انہیں 2027 کے سیزن کے لیے نیا معاہدہ نہ دینے کا فیصلہ کیا جس کے بعد کلب کے ساتھ ان کا 25 سالہ تعلق ختم ہوگیا۔

اینڈرسن نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ بچپن سے لنکاشائر کو سپورٹ کرنا اور 25 سال تک اس کی نمائندگی کرنا ان کے لیے ایک خواب کی تعبیر تھی۔

انہوں نے اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلنے اور کلب کی قیادت کرنے کو اپنے کیریئر کی یادگار کامیابیوں میں شامل قرار دیا۔

انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اینڈرسن نے 188 میچوں میں 704 وکٹیں حاصل کیں۔

ان کا بین الاقوامی ٹیسٹ کیریئر 2024 میں اختتام پذیر ہوا تھا۔

اینڈرسن نے 2001 میں لنکاشائر کی جانب سے ڈیبیو کیا تھا۔ وہ کاؤنٹی کے لیے 112 فرسٹ کلاس میچوں میں 443 وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں۔

اینڈرسن نے ابھی یہ واضح نہیں کیا کہ آیا وہ کسی دوسری کاؤنٹی کی نمائندگی جاری رکھیں گے یا کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...