شیخوپورہ: بااثر افراد نے اپنی عدالت لگا لی، محنت کش پر بہیمانہ تشدد

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) بااثر افراد نے قانون ہاتھ میں لیتے ہوئے اپنی عدالت لگا کر پائپ چوری کے الزام میں غریب محنت کش کو اغوا کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اطلاعات کے مطابق ملزمان نے متاثرہ شخص ظفر اقبال پر ڈنڈوں، سوٹوں اور پائپوں سے تشدد کیا اور بعد ازاں اسے نیم بے ہوشی کی حالت میں سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...