انگلینڈ کے خلاف شاندار کامیابی، صدر اور وزیراعظم کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سہ ملکی ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کے خلاف شاندار کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایک وکٹ سے فتح حاصل کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کھلاڑیوں نے عزم، حوصلے اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو یادگار فتح سے ہمکنار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہر رن، ہر وکٹ اور ہر کیچ میں قومی ٹیم کا جذبہ، نظم و ضبط اور صلاحیت نمایاں رہی، شاداب خان اور حارث رؤف کی شراکت نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا، شاداب خان کی شاندار سنچری نے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ لاہور کے کرکٹ شائقین کا شور پوری قوم کی آواز بن گیا، قومی ٹیم کی کامیابی نے لاکھوں پاکستانیوں کے دل خوشی سے بھر دیے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پوری ٹیم کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...