نارووال میں پاک چین ہاکی میچ، احسن اقبال کا کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی پر اظہارِ مسرت

نارووال:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی ہاکی ٹیموں کو نارووال میں کھیلتا دیکھ کر اپنے جذبات الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے۔

اپنے آبائی حلقے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ میں ہاکی کی دوبارہ واپسی، کھیلوں کے میدانوں کی رونقیں بحال ہونے اور نوجوانوں کی کھیلوں میں بڑھتی ہوئی دلچسپی پر بے پناہ خوشی ہو رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ وہی کھیلوں کا منصوبہ ہے جس کے لیے انہیں جیل میں بند کیا گیا، آج کھیل کے میدان آباد اور نوجوانوں کو کھیلوں سے جڑتا دیکھ کر انہیں دلی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ان کا ایک اور خواب آج حقیقت بن کر سامنے آیا ہے، نارووال میں ہاکی کی واپسی ان کے لیے خوشی کا باعث ہے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا دوبارہ فروغ نوجوانوں کے روشن مستقبل کی جانب اہم قدم ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ وہ نوجوانوں کو بہترین تعلیم، ہنر اور کھیلوں کی معیاری سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں تاکہ انہیں پاکستان کا قیمتی سرمایہ بنایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم، فنی تربیت اور کھیلوں کے مواقع نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ نارووال اب پسماندہ نہیں رہا بلکہ تعلیم کے میدان میں بھی صفِ اول کے اضلاع میں شامل ہے، اسی طرح کھیلوں کے شعبے میں بھی نارووال نے اپنی شناخت نمایاں اضلاع میں کرا لی ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بچوں اور بچیوں کی بڑی تعداد میں شرکت خوش آئند ہے، نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرکے ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے پاک چین ہاکی میچ نارووال میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی اور نوجوانوں کو کھیلوں سے وابستہ کرنے کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...