ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے جزائر پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل علی عبداللہی نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز، خلیج فارس کے ساحل اور جزائر مکمل نگرانی میں ہیں۔

میجر جنرل علی عبداللہی کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحری اور زمینی افواج خطے کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والی ہر نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلیج فارس کے ساحلوں اور جزائر پر پاسدارانِ انقلاب کا مکمل کنٹرول ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...