امریکی صدر کا انتخابی دھاندلی کی نشاندہی کرنے والوں کیلئے 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی دھاندلی کی نشاندہی کرنے والوں کے لیے دس لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ ایسے شخص کو ایک ملین ڈالر دیے جائیں گے جس کی فراہم کردہ معلومات کے نتیجے میں ووٹر فراڈ کے مقدمے میں سزا ہو۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا میں وسط مدتی انتخابات میں صرف آٹھ روز باقی ہیں اور تین کروڑ ووٹرز پہلے ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے انعامی رقم کے لیے فنڈز کی فراہمی کا طریقۂ کار واضح نہیں کیا، انتخابی جائزوں کے مطابق غیر امریکی شہریوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر ووٹنگ کے واقعات انتہائی کم پائے گئے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ کا یہ اعلان انتخابی عمل کی شفافیت اور ووٹر فراڈ سے متعلق سیاسی بحث کو مزید تیز کر سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments