شام میں دمشق اور حمص کو ملانے والی شاہراہ پر ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک

دمشق: (دنیا نیوز) شام میں دمشق اور حمص کو ملانے والی شاہراہ پر ڈرون حملے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔

اے ایف پی کے مطابق حملے میں قسطل کے علاقے میں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، شامی وزارت دفاع نے ہلاک ہونے والوں میں القاعدہ سے وابستہ منحرف تنظیم کے کمانڈر ابو عبدالرحمٰن کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ دیگر دو افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم حملے میں استعمال ہونے والے ڈرون کی اصل اور اس کے ذمہ داروں کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...