خانیوال: میٹرک کی طالبہ کو ہراساں کرنے والے 5 ملزم گرفتار

خانیوال: (دنیا نیوز) میٹرک کی طالبہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ پر پولیس تھانہ سٹی نے پانچ ملزموں کے خلاف طالبہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمان کوچند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا، ملزمان نے طالبہ کو تعلقات نہ بنانے پر ہراساں کیا اور دھمکیاں دی تھیں۔

واقعہ کا ڈی پی او محمد عابد نے فوری نوٹس لیا تھا، ڈی پی او محمد عابد نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...