ترکیہ کی پارلیمانی خارجہ امور کمیٹی نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دیدی

استنبول: (دنیا نیوز) ترکیہ کی پارلیمانی خارجہ امور کمیٹی نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دیدی۔

مکہ معاہدے کی توثیق کے اگلے مرحلے میں ترک پارلیمنٹ میں بحث اور ووٹنگ ہوگی، ترک نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے مکہ معاہدہ کسی ملک کیخلاف نہیں، اس کی نوعیت مکمل طور پر دفاعی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے کا مقصد خطے میں تعاون بڑھانا ہے نئے بلاکس بنانا نہیں، مکہ دفاعی معاہدہ علاقائی سلامتی اور اجتماعی دفاع کو مضبوط بنائے گا۔

ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ علاقائی مسائل کے حل کیلئے بیرونی قوتوں کے بجائے خطے کے ممالک خود ذمہ داری لیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...