فائنل میں فخر زمان سے اچھی کارکردگی کی امید ہے، بیٹنگ کوچ مائیکل اسمتھ

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مائیکل اسمتھ نے کہا ہے کہ ٹیم نے سیریز میں بہتر کرکٹ کھیلی ہے اور اب پوری توجہ فائنل پر مرکوز ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مائیکل اسمتھ نے کہا کہ فخر زمان ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، ہمیں ان پر اعتماد ہے اور امید ہے کہ وہ فائنل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے میچ میں شکست سے فائنل کے لیے ٹیم کے اعتماد پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، ٹورنامنٹ میں بہت اچھی پچز تیار کی گئی ہیں اور ٹیم نے مجموعی طور پر اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔

مائیکل اسمتھ نے بابر اعظم کی جانب سے بڑی اننگز نہ کھیل سکنے پر بھی پریشانی کا اظہار نہیں کیا اور کہا کہ ٹیم کی تمام تر توجہ اب فائنل پر ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...