اراضی تنازع پر شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم

راولپنڈی: (دنیا نیوز) زمین کے تنازع پر کلہاڑی کے وار سے شہری کو قتل کرنے کے مقدمے میں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت سنا دی۔

سزائے موت کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج گوجر خان باسط علیم نے فیصلہ سنایا، عدالت نے مجرم کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

 دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ ستمبر 2023ء میں تھانہ مندرہ میں درج کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں مقدمے کی سماعت کے دوران پیش کیے گئے ٹھوس شواہد اور مؤثر پیروی کی بنیاد پر عدالت نے مجرم کو سزا سنائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...