امریکی صدر نے ایران سے مذاکرات کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے مذاکرات وقت کا ضیاع ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں ابتدا ہی سے جنگ بندی کا زیادہ حامی نہیں تھا، امریکی بحری ناکہ بندی کے باعث ایران مشکلات کا شکار ہے، تیل کی قیمتیں توقع کے برعکس اب پہلے سے کم ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ تہران کے ساتھ تنازع جلد ختم ہو جائے گا، ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، جنگ امریکا نے نہیں ایران نے شروع کی، آبنائے ہرمز پر امریکا کا مکمل کنٹرول ہے۔
واضح رہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ایرانی کمانڈر کا آبنائے ہرمز سے امریکی افواج کے انخلا کا دعویٰ غلط ہے، امریکی افواج آبنائے ہرمز اور گردونواح میں موجود اور چوکس ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی بحری آمدورفت امریکی افواج کے کنٹرول میں ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments