ایران کی شرکت کے بغیر خلیج فارس میں پائیدار سلامتی ناممکن ہے: عمان

لندن: (دنیا نیوز) عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے کہا کہ ایران کی شرکت کے بغیر خلیج فارس میں پائیدار سلامتی ناممکن ہے۔

عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے برطانیہ کی یونیورسٹی آف کیمبرج میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک کو اپنی سلامتی کی ذمہ داری خود سنبھالنی چاہئے، ایران کو علاقائی سلامتی کے انتظامات سے باہر رکھنے کی وجہ سے خطے کو نقصان ہوا۔

بدر البوسعیدی نے کہا کہ خطے نے فوجی دستوں، بحری بیڑوں، فضائی دفاعی نظاموں کی تعیناتی کی بھاری قیمت چکائی، بیرونی طاقتوں کی موجودگی نے علاقائی ممالک کے درمیان بداعتمادی پیدا کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی جوہری پروگرام کا مسئلہ بیرونی مداخلت کے باعث حل نہیں ہوسکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...