ریلوے نے آؤٹ سورس ٹرینوں میں بھی رعایتیں دینا لازمی قرار دے دیا
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریلویز نے دیگر ٹرینوں کی طرح آؤٹ سورس ٹرینوں میں بھی رعایتیں دینا لازمی قرار دے دیا ہے۔
پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور کی ہدایات کے مطابق آؤٹ سورس ٹرینوں میں بھی قواعد کے مطابق رعایتی ٹکٹ، پاسز اور پی ٹی اوز کی سہولت برقرار رہے گی۔
معمر افراد، معذور افراد، صحافیوں، ریلوے ملازمین اور دیگر اہل افراد کو مقررہ قواعد کے مطابق رعایت دی جائے گی، ٹرین کی روانگی سے 48 گھنٹے پہلے تک رعایتی کوٹے کی سہولت بھی برقرار رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اگر آپ کو جائز رعایت دینے سے انکار کیا جائے تو متعلقہ ریلوے حکام یا پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments