یمنی افواج کے 24 گھنٹے میں حوثی ملیشیا پر 1276 حملے، 382 کمانڈر و اہلکار نشانہ بنے

صنعا: (دنیا نیوز) یمنی افواج کے ترجمان ماجد النزیلی نے کہا ہے کہ گزشتہ24 گھنٹے میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر1276 حملے کیے گئے، حوثی ملیشیا کے 382 کمانڈروں اور اہلکاروں کو ہدف بنایا گیا۔

یمنی افواج کے ترجمان نے بتایا کہ ایک بکتر بند گاڑی سمیت حوثیوں کی 141 گاڑیاں تباہ کر دیں، حملوں میں حوثیوں کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، دفاعی تنصیبات اور کمک کو نشانہ بنایا گیا۔

ماجد النزیلی کے مطابق تعز شہر میں متعدد پہاڑیوں اور اہم مقامات پر پوزیشن مضبوط بنا لی، تعز، الجوف، مارب اور البیضا کے محاذوں پر کارروائیاں جاری ہیں، المخا شہر میں حوثیوں کے ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔

علاوہ ازیں سعودی اتحادی افواج نے حوثیوں کی جانب سے مشرقی ریجن کی جانب داغے گئے میزائل تباہ کردیے۔

ترجمان سعودی فوجی اتحاد نے ایک بیان میں بتایا کہ حوثیوں نے مشرقی ریجن کی جانب تین بیلسٹک میزائل فائر کیے جو فضا میں ہی تباہ کردیے گئے۔

اس سے قبل مشرقی ریجن اور الخرج گورنریٹ میں خطرے کا الرٹ جاری کیا گیا جو کچھ دیر واپس لے لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...