مریدکے میں سی سی ڈی سے مقابلہ، 5 سالہ بچے کو قتل کرنے والے 2 ملزم ہلاک، 2 فرار

مریدکے: (دنیا نیوز) مریدکے میں سی سی ڈی پولیس اور چار مبینہ ملزمان کے درمیان فائرنگ ہوئی جس میں دو ملزم ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

34چک روڈ پر ڈاکو لوٹ مار میں مصروف تھے، پولیس وین کو دیکھتے پی ڈاکوؤں نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو ملزم موقع پر مارے گئے شناخت پر ملزم پانچ سالہ عون عباس کے مبینہ قاتل نکلے۔

پولیس حکام کے مطابق تحقیقات میں ملزمان کے ننھے بچے عون عباس سے بدفعلی کے بعد قتل کا انکشاف ہوا، ملزمان آصف اور منیب نے بچے کو قتل کے بعد گاؤں کے جوہڑ میں پھینک دیا تھا، پانچ سالہ عون عباس پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

پولیس نے ہلاک ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا، لاشیں قانونی کارروائی کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئیں، پولیس مقابلے میں فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...