حوثی ملیشیا کو شکست دینے کیلئے عالمی اتحاد تشکیل دینے کی ضرورت ہے، سعودی عرب
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کو شکست دینے کیلئے عالمی اتحاد تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں لکھے گئے مضمون میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے کہا کہ حوثی باغیوں کا گروہ یمن سے کہیں آگے تک پھیلتا ہوا دہشت گردی کا خطرہ بن چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو حوثی ملیشیا کا اسی عزم اور یکجہتی کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہیے جس طرح داعش کو شکست دینے میں مدد ملی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments