سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا، تہران میں ہونے والی بات چیت کے نکات کا جائزہ لیا گیا
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں تہران میں ایرانی حکام اور مکہ معاہدے میں شامل ممالک کے درمیان ہونے والی بات چیت کے نکات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں قطر اور پاکستان کی جانب سے ثالثی اور امن کیلئے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرنے کا اعادہ کیا گیا، اور کہا گیا کہ مذاکرات علاقائی اور بین الاقوامی سکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے مملکت کے مؤقف کا اعادہ کرتے ہیں۔
اجلاس میں فضائی دفاعی نظام کی صلاحیتوں، حوثیوں کے بار بار حملوں کو روکنے میں کامیابی کو سراہا گیا، سعودی کابینہ نے حوثیوں کے مجرمانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو مقدس مقامات کے تقدس کی خلاف ورزی، جارحیت، مسلمانوں کے جذبات کے خلاف اشتعال انگیزی قرار دیا گیا۔
سعودی کابینہ نے کہا کہ مملکت کو حق حاصل ہے کہ حرمین شریفین، زائرین اور سعودی عرب کے شہریوں کی سلامتی کا پورے عزم کے ساتھ دفاع کرے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments