24 گھنٹوں میں یمنی فوج کی 749 ٹارگٹڈ کارروائیاں، 239 حوثی ہلاک یا زخمی

صنعا: (دنیا نیوز) یمنی حکومت کی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ انہوں نے حوثیوں کے خلاف جاری آپریشن ’فجرِ الیمن‘ کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثی ملیشیا کی عسکری صلاحیتوں کے خلاف 749 ٹارگٹڈ کارروائیاں کی ہیں جن میں 239 حوثی کمانڈروں اور جنگجوؤں کو ہلاک یا زخمی کر دیا گیا ہے۔

مسلح افواج کے ترجمان کرنل ماجد النزیلی نے بیان میں بتایا کہ ان کارروائیوں کے دوران حوثیوں کے فیلڈ کمانڈ سینٹرز، قلعہ بندیوں، توپ خانے کے ٹھکانوں اور نقل و حرکت و رسد کیلئے استعمال ہونے والی گاڑیوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ ان وسیع فوجی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 117 گاڑیاں اور مختلف قسم کا فوجی ساز و سامان بھی تباہ یا مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...