اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ترکیہ کی امن بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا
انقرہ: (دنیا نیوز) ترک صدر طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کر کے ایران جنگ اور یوکرین روس جنگ کے حوالے سے ترکیہ کے کردار سے آگاہ کیا ہے۔
ترک صدارتی دفتر کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ٹرمپ کو آگاہ کیا کہ ترکیہ سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ اپنے دفاعی اتحاد کے تحت آبنائے ہرمز اور یمن میں درپیش مسائل کو سفارتی حل کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
صدر اردوان نے ٹرمپ کو یہ بھی بتایا کہ ترکیہ یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی عمل کو بحال کرنے کی کوششوں کی حمایت کرنے کیلئے تیار ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments