روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط
ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی جوہری توانائی کمپنی روساٹوم نے ایران میں 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر سے متعلق معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں، جن میں چھوٹے جوہری بجلی گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
روساٹوم کے مطابق ایران کے بوشہر جوہری بجلی گھر کے دوسرے اور تیسرے یونٹ کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے، جہاں اس وقت 142 روسی ماہرین کام کر رہے ہیں۔
روسی کمپنی نے بوشہر جوہری بجلی گھر میں کام کرنے والے روسی ماہرین کی تعداد بڑھا کر 700 کرنے کا منصوبہ بھی ظاہر کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران نے 2041 تک جوہری توانائی سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 20 گیگاواٹ تک بڑھانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments