ایران سفارت کاری کے ذریعے حل کیلئے ثالثوں سے قریبی رابطے میں ہے، عباس عراقچی
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تصدیق کی ہے کہ ایران سفارت کاری کے ذریعے حل کیلئے ثالثوں سے قریبی رابطے میں ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے لکھا کہ ایران سفارت کاری کو کامیاب ہونے کا ایک اور موقع دے رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے 7 روزہ منصوبے پر مقررہ مدت سے پہلے عملدرآمد کی کوششیں جاری ہیں، ہماری بہادر مسلح افواج وطن کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments