رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، 2008 کا بیلن ڈی اور بہترین قرار
لزبن: (ویب ڈیسک) پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر اپنے دیرینہ حریف لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے ان کے 2008 کے شاندار سیزن کو بیلن ڈی اور جیتنے والے تمام سیزنز میں بہترین قرار دیا گیا ہے، فرانس فٹبال کی جانب سے بیلن ڈی اور کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر متعارف کرائے گئے خصوصی ایوارڈ ’بی او اے ٹی‘ کے لیے شائقین نے ووٹنگ کی جس میں رونالڈو پہلے نمبر پر رہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ووٹ ڈالنے کے لیے ایک یورو فیس مقرر تھی اور شائقین متعدد بار ووٹ دے سکتے تھے۔
ارجنٹائن کے لیونل میسی 2012 کے سیزن کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جب انہوں نے ایک کیلنڈر ایئر میں ریکارڈ 91 گول کیے تھے جبکہ رونالڈو کا 2017 میں ریال میڈرڈ کے ساتھ سیزن تیسرے نمبر پر آیا، تاہم ووٹنگ کے اس طریقہ کار پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کیونکہ زیادہ رقم خرچ کرکے زیادہ ووٹ ڈالنا ممکن تھا۔
منتظمین کے مطابق پانچ ہزار سے زائد افراد نے ایک سے زیادہ مرتبہ ووٹ دیا۔
رونالڈو نے 2007-08 کے سیزن میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے تمام مقابلوں میں 42 گول کیے اور ٹیم کو پریمیئر لیگ اور چیمپئنز لیگ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments