لکی مروت میں 2سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمد

پشاور: (دنیا نیوز) لکی مروت میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جہاں وانڈہ شہاب خیل کے علاقے میں دو سالہ معصوم بچے کی بوری بند لاش ملی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق معصوم سہیل کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق دو سالہ سہیل گزشتہ روز گھر سے لاپتا ہوا تھا اور آج بوری بند لاش ملی۔

معصوم بچے کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...