پشین میں گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی
پشین: (دنیا نیوز) بوستان لنک روڈ کے قریب گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد عدالت میں پیشی کے بعد دو گاڑیوں میں سوار ہو کر گھر جا رہے تھے کہ بوستان لنک روڈ کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ایک کمسن بچہ بھی شامل ہے، لاشوں اور زخمیوں کو ضروری کارروائی کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments