شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔

اجلاس وفاقی وزیر امور کشمیر اور پارٹی کے صوبائی صدر انجینیئر امیر مقام کی تجویز پر طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی، سینیٹرز، صوبائی اسمبلی کے ارکان اور پارٹی کے اہم عہدیدار شریک ہوں گے۔ اجلاس میں پارٹی کا آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...