بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے پاکستانی ماہی گیر ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے
نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے 12 پاکستانی ماہی گیر ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کردیے گئے۔
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن نے کہا کہ بھارتی جیلوں سے 8 اور 9 سال قید کاٹنے کے بعد رہائی پانے والے 12 پاکستانی ماہی گیروں کو رینجرز حکام نے ایدھی فاؤنڈیشن لاہور کے حوالے کر دیا، ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں بھارتی جیلوں میں قید کیا گیا تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ رہائی پانے والے ماہی گیروں میں محبوب علی، نورالامین، بشیر جاوید، سید غلام مرتضیٰ، کریم،اعظم الدین، نور نبی، امیر حسین بنگالی، کمال حسین شاہ، شریف، احمد نور اور عبدالرحمن شامل ہیں۔
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن نے کہا کہ چیئرمین ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی کی ہدایات پر تمام ماہی گیروں کو خصوصی گاڑیوں کے ذریعے لاہور سے کراچی روانہ کر دیا گیا، ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ماہی گیروں کو سفری اخراجات، کھانے پینے اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments