پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان، 2 ہزار 131 امیدوار کامیاب
لاہور: (دنیا نیوز) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا، جس میں مجموعی طور پر 8 ہزار 271 امیدواروں نے شرکت کی، جبکہ 2 ہزار 131 امیدوار کامیاب قرار پائے۔
میڈیسن اینڈ الائیڈ گروپ میں 2 ہزار 939 امیدواروں نے ٹیسٹ دیا، جن میں سے 744 کامیاب ہوئے، سرجری اینڈ الائیڈ گروپ ون میں 959 امیدواروں نے شرکت کی اور 248 کامیاب قرار پائے، جبکہ گروپ ٹو میں ایک ہزار 31 امیدواروں میں سے 274 کامیاب ہوئے۔
اینستھیزیا کے ٹیسٹ میں 338 امیدوار شریک ہوئے، جن میں سے 86 کامیاب قرار پائے۔ آبسٹیٹرکس اینڈ گائناکالوجی میں ایک ہزار 136 امیدواروں نے ٹیسٹ دیا، جن میں سے 287 کامیاب ہوئے۔
آپتھلمولوجی میں 189 امیدواروں میں سے 51، ای این ٹی میں 197 میں سے 51، پیتھالوجی میں 114 میں سے 29، پیڈیاٹرک میڈیسن میں 485 میں سے 126 اور سائیکاٹری میں 186 امیدواروں میں سے 52 کامیاب قرار پائے۔
ریڈیالوجی میں 411 امیدواروں نے ٹیسٹ دیا، جن میں سے 108 کامیاب ہوئے، آپریٹو ڈینٹسٹری میں 64 میں سے 18، اورل سرجری میں 120 میں سے 30، آرتھوڈونٹکس میں 62 میں سے 16، پیریوڈونٹولوجی میں 14 میں سے 4 اور پروسٹوڈونٹکس میں 26 امیدواروں میں سے 7 کامیاب قرار پائے۔
واضح رہے کہ یو ایچ ایس کا پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ 25 اکتوبر کو منعقد ہوا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments