میاں چنوں میں مال گاڑی کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جانی نقصان نہیں ہوا
میاں چنوں: (دنیا نیوز) ریلوے سٹیشن کے قریب مال گاڑی کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق مال گاڑی کا ہُک ٹوٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں بوگیوں کے دونوں اطراف کے پہیے ٹیڑھے ہوگئے۔
حادثے کے بعد مال گاڑی متاثرہ بوگیوں کے بغیر پریم نگر روانہ ہوگئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments