مقامی منڈیوں میں چینی کی قیمتوں کا استحکام اولین ترجیح ہے: اسحاق ڈار
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں چینی کی برآمد کیلئے پالیسی گائیڈ لائنز کو حتمی شکل دینے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں کمیٹی نے آئندہ کرشنگ سیزن شروع ہونے تک چینی کے حتمی ذخائر کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا، نائب وزیراعظم نے مقامی صارفین کے تحفظ کیلئے وزیراعظم کی جانب سے دی گئی ہدایات پر زور دیا۔
.jpg)
اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ چینی کی برآمد کا مقصد مقامی کاشتکاروں کی مدد، چینی کی صنعت کو مضبوط بنانا اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ ملکی منڈیوں میں قیمتوں کا استحکام برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے، چینی کی برآمد کے عمل کے دوران سپلائی چین کو ہموار رکھنے اور مارکیٹ میں کسی بھی قسم کے بگاڑ سے بچنے کیلئے مؤثر نگرانی کا نظام یقینی بنایا جائے۔
.jpg)
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments