کھانا نہ ملنے پر طوطے کا پارہ ہائی، غصے میں گھنٹی اٹھا کر پھینک دی
نیویارک: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک غصے سے بھرے طوطے کی دلچسپ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں کھانا نہ ملنے پر طوطے کا ردعمل صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
وائرل ویڈیو میں مختلف رنگوں اور نسلوں کے چار طوطے نظر آتے ہیں، جنہیں ان کا مالک گھنٹی بجانے پر کھانا دیتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے تین طوطے باری باری اپنی گھنٹیاں بجاتے ہیں، جس پر مالک انہیں ان کی پسند کا کھانا فراہم کرتا ہے۔
جب چوتھے طوطے کی باری آتی ہے تو وہ معمول کے مطابق گھنٹی بجاتا ہے، لیکن مالک کی جانب سے اسے کھانا نہیں دیا جاتا، کھانا نہ ملنے پر طوطا دوبارہ اور پھر تیسری مرتبہ گھنٹی بجاتا ہے، مگر اس بار بھی اسے مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مسلسل نظر انداز کیے جانے پر طوطے کا غصہ عروج پر پہنچ جاتا ہے اور وہ اپنے پر پھیلا کر غصے کا اظہار کرتا ہے، یہاں تک کہ طیش میں آکر گھنٹی ہی اٹھا کر پھینک دیتا ہے۔
طوطے کے اس دلچسپ اور غیر متوقع ردعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کو خوب محظوظ کررہی ہے اور دیکھنے والے اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments