28 طلبا و طالبات سے بھرے رکشہ کی ویڈیو وائرل

مظفر گڑھ: (دنیا نیوز) علی پور میں رکشہ ڈرائیور سکول جانے والے بچوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے لگا، ایک رکشے میں 28 کم عمر طلبہ و طالبات کے سوار ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں بچوں کو چلتے رکشے کی چھت پر بھی بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعے پر تھانہ سٹی علی پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رکشے میں خطرناک انداز میں بیٹھے طلبہ و طالبات کو اتار کر دیگر رکشوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایا۔

ترجمان پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تھانہ سٹی علی پور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...