چینی جاسوس سے مبینہ تعلقات کا سکینڈل، اینوڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ مستعفی

کیلیفورنیا: (دنیا نیوز) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینوڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ مبینہ چینی جاسوس خاتون سے تعلقات کے اسکینڈل کے بعد عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ نئے سی ای او کی تقرری تک چیف فنانشل آفیسر کولیٹ کریس عبوری سی ای او کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی جبکہ سائےنوپسس کے سابق سی ای او اور بورڈ ممبر ہاروی جونز کو کمپنی کا پہلا باقاعدہ بورڈ چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔

اینوڈیا کے شریک بانی جینسن ہوانگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے بھی الگ ہوجائیں گے، ان کے پاس کمپنی کے تقریباً 3.61 فیصد حصص ہیں اور وہ کمپنی کے چوتھے بڑے سرمایہ کار ہیں۔

63 سالہ جینسن ہوانگ پر ان رپورٹس کے بعد دباؤ بڑھ رہا تھا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے ایک ایسی چینی کاروباری خاتون سے تعلقات تھے جن پر امریکی حکام کو چین کے لیے جاسوسی کرنے کا شبہ ہے۔

جینسن ہوانگ کی علیحدگی سے امریکی چپ برآمدی پالیسی پر بھی اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، کیونکہ وہ چینی مارکیٹ تک امریکی ٹیکنالوجی کی رسائی برقرار رکھنے کے حامی رہے ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بھی ان کے قریبی تعلقات رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں اینوڈیا کے بورڈ نے آزاد ڈائریکٹرز کی سربراہی میں بیرونی قانونی مشیروں کے ذریعے تحقیقات شروع کی تھیں کہ آیا جینسن ہوانگ کسی غیرملکی انٹیلی جنس آپریشن کا نشانہ بنے تھے یا نہیں۔ تاہم اس وقت بورڈ نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

تنازع بدھ کے روز اس وقت مزید شدت اختیار کرگیا جب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ جینسن ہوانگ کے اینوڈیا کی ہیلتھ کیئر نائب صدر کمبرلی پاول کے ساتھ بھی تعلقات تھے، جو براہ راست ان کے ماتحت کام کرتی تھیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...