ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی کمی

کراچی: (دنیا نیوز) ملکی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 2 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 21 ارب 57 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

مرکزی کے اعدادوشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 26 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

دوسری جانب ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد مجموعی ذخائر 26 ارب 83 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...