پنجاب میں پہلی بار جھینگوں کی آن لائن نیلامی کا فیصلہ

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں پہلی بار جھینگوں کی آن لائن نیلامی کا فیصلہ کر لیا گیا، محکمہ آبی زراعت و ماہی گیری پنجاب کے زیر اہتمام ای آکشن کا انعقاد ہوگا۔

جھینگوں کی نیلامی کے لیے آن لائن بولی 21 نومبر کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔

نیلامی میں حصہ لینے کے لیے سکیورٹی رقم 12 سے 17 نومبر تک جمع کرائی جا سکے گی۔ سکیورٹی رقم پی ایس آئی ڈی کے ذریعے جمع کرانا ہوگی، جس کی آخری تاریخ 17 نومبر رات 11 بج کر 59 منٹ مقرر کی گئی ہے۔

آن لائن نیلامی میں حصہ لینے کے لیے ویب سائٹ www.eauction.punjab.gov.pk پر رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

محکمہ آبی زراعت و ماہی گیری پنجاب نے مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1374 بھی جاری کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...