سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج ٹریڈنگ کا آغاز مثبت جبکہ اختتام منفی زون میں ہوا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، ہنڈرڈ انڈیکس 688 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد پوائنٹس کی سطح ہر پہنچ گیا ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اتار چڑھاؤ برقرار رہا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر مندی چھاگئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 251 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 79 ہزار 83 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام میں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 5448 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 79 ہزار 335 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments