شیخوپورہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 2 فرار ہونے میں کامیاب
شیخوپورہ: (دنیا نیوز) شیخوپورہ میں کالوکے کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو فرار ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ کالوکے روڈ پر ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے، اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس کی نفری پہنچ گئی، ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں اسرار نامی ڈاکو زخمی حالت میں پکڑا گیا، جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ اس کے فرار ہونے والے ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments