پچ بعد میں بیٹنگ کے لیے آسان نہیں رہی: سعود شکیل

راولپنڈی: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر سعود شکیل نے کہا ہے کہ ہم نے اچھا آغاز کیا تھا لیکن بعد میں پچ پر بیٹنگ اتنی آسان نہیں رہی تھی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ اگر ہم وکٹیں کھو دیتے تو اس ٹوٹل تک نہیں پہنچ سکتے تھے، آخر میں اچھی بیٹنگ کی اور عرفات نے بھی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ میچ میں اوورز کم ہو رہے ہیں اور دن بھی کم ہیں، تیز کھیلنے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، گیند تھوڑی تیزی سے آئی اور میں شاٹ کھیلنے میں تاخیر کر گیا جس کے باعث آؤٹ ہوگیا۔

سعود شکیل نے کہا کہ تمام نوجوان کھلاڑیوں میں اچھا کرکٹر بننے کی صلاحیت موجود ہے، طیب عارف کو بہت اچھا کھلاڑی سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بیٹر نصف سنچری بنانے کے بعد آؤٹ نہیں ہونا چاہتا، کوئی کھلاڑی جان بوجھ کر آؤٹ نہیں ہوتا، نصف سنچری کے بعد تقریباً تمام بیٹرز کو اچھی گیند پر آؤٹ ہونا پڑا۔

قومی بیٹر نے کہا کہ میرے خیال میں ریورس سوئنگ شاید اتنی زیادہ دیکھنے کو نہ ملے، پچ پر اچھی گھاس موجود ہے اور گراؤنڈ بھی سرسبز ہو رہا ہے، اسپن بولنگ بھی کسی نہ کسی مرحلے پر کھیل میں شامل ہو سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...