اسحاق ڈار کی اقتصادی سفارتکاری اور برآمدات کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی اقتصادی سفارت کاری اور برآمدات کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بیرون ملک پاکستانی سفارتی مشنز کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قومی اقتصادی ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لیے متعلقہ وزارتوں کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ سفارتی سطح پر ہونے والی کوششوں کو ٹھوس اقتصادی فوائد میں تبدیل کرنے کے لیے مسلسل پیش رفت اور مؤثر رابطہ کاری یقینی بنائی جائے۔

اجلاس میں وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...