2 روز کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ
کراچی: (دنیا نیوز) سونے اور چاندی کی قیمتوں میں 2 روز کے وقفے کے بعد آج پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت 32 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 98 ڈالر کی سطح پر آ گئی، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی آج فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔
مقامی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 200 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 32 ہزار 336 روپے ہوگئی جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 744 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 70 ہزار 658 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کے دام 55 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 723 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 47 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 906 روپے کی سطح پر آگئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments