ایشیا میں توانائی کی منڈیاں کھلتے ہی تیل کی قیمت میں کمی

سنگاپور: (ویب ڈیسک) مشرقی ایشیا میں کاروباری ہفتے کے آغاز کے ساتھ ہی تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

آج صبح ایشیائی منڈیوں میں برینٹ خام تیل کا ایک بیرل 97 ڈالر 69 سینٹ میں ٹریڈ ہوا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ نہیں کرنا چاہتے۔

ٹرمپ کے اس بیان کے باعث دن بھر تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا رجحان برقرار رہ سکتا ہے۔

خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکروں سے متعلق کم از کم تین بحری حادثات کی اطلاعات توانائی کی منڈیوں میں دوبارہ تشویش پیدا کر سکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...