شہرِ قائد میں مسلح شخص کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او جاں بحق
کراچی:(دنیا نیوز) شہرِ قائد میں مسلح شخص کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گلشنِ حدید میں نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او سٹیل ٹاؤن جاوید ابڑو موقع پر ہی دم توڑ گئے اور اہلیہ زخمی ہوگئیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ جاوید ابڑو اپنی اہلیہ کے ساتھ گھر کے باہر بیٹھے تھے کہ نامعلوم ملزم پیدل چلتے ہوئے آیا، اندھا دھند گولیاں چلائیں اور باآسانی فرار بھی ہوگیا۔
تفتیشی حکام نے بتایا کہ مقتول کو سات گولیاں لگیں، جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیے گئے، اہل خانہ کے مطابق مقتول کے بھائی محمد خان ابڑو کو بھی کچھ عرصہ قبل ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا تھا۔
دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملتے ہی کراچی پولیس چیف آزاد خان جناح ہسپتال پہنچے، اُن کا کہنا تھا کجہ ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments