کراچی: کورنگی کراسنگ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک

کراچی: (دنیا نیوز) کورنگی کراسنگ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت عمران اور شیرین کے نام سے ہوئی ہے، جائے وقوعہ سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس سے سامنا ہوگیا، فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے، پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...