جعفر آباد میں فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا گیا
جعفر آباد: (دنیا نیوز) جعفر آباد کے علاقہ حفیظ آباد میں فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2 افراد قتل کو قتل کر دیا گیا۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments