کراچی میں گاڑی میں سوار افراد کی فیملی سے بدتمیزی، وحشیانہ تشدد
کراچی: (دنیا نیوز) نارتھ کراچی میں ڈبل کیبن گاڑی میں سوار افراد نے فیملی سے بدتمیزی اور تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
گاڑی میں سوار افراد نے بیوی بچوں کے سامنے کار ڈیلر کو مبینہ طور پرتشدد کا نشانہ بنایا، واقعے کا مقدمہ سر سید تھانے میں متاثرہ شخص عبد المتین کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق اپنی گاڑی میں واپس گھر جا رہے تھے، ڈالے میں سوار افراد نے میری گاڑی رکوائی اور مجھ پر تشدد شروع کردیا، تشدد کرنے والوں کو پہچان لیا، یہ لوگ میرے ہی علاقے کے رہائشی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان نے میری اہلیہ کا دوپٹہ بھی کھینچا، میرا بیٹا بھی بری طرح ڈر گیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments